• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

خلیجی ممالک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کووڈ کی تشخیص

شائع January 7, 2024
مسافروں کی لیبارٹری رپورٹس آنے میں چار سے پانچ روز درکار ہوں گے — فائل فوٹو
مسافروں کی لیبارٹری رپورٹس آنے میں چار سے پانچ روز درکار ہوں گے — فائل فوٹو

خلیجی ممالک سے کراچی پہنچنے والے مزید 2 مسافروں میں کووڈ کی تشخیص ہوگئی اور اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مسافروں کے خون کے نمونے مزید تحقیق کے لیے لیبارٹری بھیج دیے گئے جبکہ مسافروں کو گھروں میں قرنطینہ کی ہدایت کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان محکمہ صحت سندھ مہر خورشید نے کہا کہ شارجہ سے کراچی ایئرپورٹ پہنچنے والے قمبر شہداد کوٹ کے رہائشی 20 سالہ نوجوان اور جدہ سے کراچی پہنچنے والے مظفر گڑھ کے رہائشی 27 سالہ شخص میں کووڈ کی تشخیص کے بعد مسافروں کی خون کے نمونے مزید تحقیق کے لیے لیبارٹری روانہ کردیے گئے، جبکہ مسافروں کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں مسافروں کا کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر اینٹیجن ٹیسٹ کیا گیا، جس میں کووڈ کے نئے ویرینٹ ’جے این ون‘ کی علامات پائی گئیں۔

مسافروں کی لیبارٹری رپورٹس آنے میں چار سے پانچ روز درکار ہوں گے۔

اس سے قبل بھی بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے دو مسافروں میں ممکنہ وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ کووڈ ٹیسٹنگ کا فیصلہ دنیا بھر میں پھیلے ’جے این ون‘ ویرینٹ کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کورونا وائرس کی نئی قسم جے این-1 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی تھی۔

قومی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ حالیہ ہفتوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سارس کووڈ 2 کی اس قسم کے پھیلاؤ کا جائزہ لے رہا ہے۔

ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ وائرس کی نئی قسم دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے، نئی قسم پہلے کی طرح خطرناک نہیں لیکن کھانسی, نزلہ اور زکام کے مریض پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسینیشن، اور ٹیسٹنگ کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024