• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

حکومت گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی اجارہ داری ختم کرے، کار ڈیلرز ایسوسی ایشن

شائع January 7, 2024
ان کا کہنا تھا کہ عدم استحکام کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے — فائل فوٹو: ڈان
ان کا کہنا تھا کہ عدم استحکام کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے — فائل فوٹو: ڈان

آل پاکستان کار ڈیلرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی اجارہ داری کو ختم کرے کیونکہ جیسے ڈالر کی قیمت کم ہوئی اس تناسب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں آل پاکستان کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی تقریب میں ملک بھر سے کار ڈیلرز اور نمائندوں نے شرکت کی اور اس کاروبار سے وابستہ مسائل کو مل کرحل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سرپرست اعلی آل پاکستان کار ڈیلرز ایسوسی ایشن شہزادہ سلیم کا کہنا تھا کہ محکمہ ایکسائز نے جلد ہمارے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

صدر پنجاب شعیب خان نے کہا کہ ہم سالانہ 13 ارب روپے سے زائد کا ریونیو حکومت کو اکٹھا کرکے دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہمیں حکومتی سطح پر کوئی ریلیف نہیں مل رہا۔

انہوں نے کہا کہ سترہ مختلف ٹیکسز ادا کرتے ہیں پھر بھی ہمیں پوچھنے والا کوئی نہیں ہے، کوئی ہماری داد رسی نہیں کر رہا ہے۔

کار ڈیلرز نے مطالبہ کیا کہ حکومت گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کی اجارہ داری کو ختم کرے کیونکہ جیسے ڈالر کی قیمت کم ہوئی اس تناسب سے گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ عدم استحکام کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024