• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm

میری ٹائم سیکیورٹی واقعات کے پیش نظر پاک بحریہ کے جہاز بحیرہ عرب میں تعینات

شائع January 7, 2024
فائل فوٹو: انادولو ایجنسی
فائل فوٹو: انادولو ایجنسی

پاکستان بحریہ نے میری ٹائم سیکیورٹی کے حالیہ واقعات کے پیش نظر بحیرہ عرب میں اپنے بحری جہاز تعینات کردیے ہیں۔

پاک بحریہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس(سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ نے حالیہ واقعات کے پیش نظر اپنے بحری جہاز بحیرہ عرب میں تعینات کردیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ بحریہ بحیرہ عرب میں مستقل موجودگی یقینی بنا رہی ہے تاکہ قومی اور بین الاقوامی سی لائنز آف کمیونیکیشنز کو کڑی نگرانی میں رکھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ وسیع سطح پر فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے واضح طور پر کہا کہ پاک بحریہ خطے میں بحری امن و امان برقرار رکھنے کی اپنی قومی ذمہ داریوں سے بخوبی آگاہ ہے۔

پاکستان کی جانب سے بحیرہ میں بحری جہاز تعینات کرنے سے قبل بھارت نے بھی بحیرہ احمر میں تین جہاز تعینات کردیے تھے۔

بھارت کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے موقع پر کیا گیا جب بحیرہ عرب میں ایک تجارتی جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی لیکن بھارتی بحریہ نے کارروائی کر کے 21 افراد کو بازیاب کرا لیا تھا۔

اس سے قبل 23 دسمبر کو اسرائیل سے منسلک ایک تجارتی بحری جہاز پر بھارت کے قریب ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس سے بحری جہاز میں آگ لگ گئی لیکن کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ حملہ بھارت کے شمال مغرب میں ویراول سے 200 ناٹیکل میل کے فاصلے پر کیا گیا اور جہاز پر لگنے والی آگ کو عملے نے بجھا دیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025