• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

افغان حکومت کی خصوصی دعوت پر مولانا فضل الرحمٰن کابل روانہ

شائع January 7, 2024
مولانا فضل الرحمٰن کو افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے دورے کی دعوت دی ہے—فوٹو/ آئی این پی
مولانا فضل الرحمٰن کو افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے دورے کی دعوت دی ہے—فوٹو/ آئی این پی

سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن دورہ افغانستان کے لیے کابل روانہ ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن افغانستان روانہ ہوگئے ہیں، وہ افغان حکومت کی خصوصی دعوت پر آج کابل پہنچیں گے۔

روانگی سے قبل مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ دورہ کابل کے دوران پاک افغان تعلقات پر تبادلہ خیال اور افغان حکام سے کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر امور پر بات چیت کی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ انہیں دورہ افغانستان کے لیے حکومتِ پاکستان کا مکمل مینڈیٹ حاصل ہے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کا معاملہ افغان حکومت کے سامنے اٹھانے کے سوال پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ ہاں اس بات کا امکان ہے، ہم اپنے تعلقات کو خیر سگالی کے لیے استعمال کریں گے۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کو افغانستان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ نے دورے کی دعوت دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024