• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹکٹ کی تقسیم پر اختلافات، پیپلزپارٹی رہنما کا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان

شائع January 7, 2024
ممتاز جکھرانی کو منانے کے لیے سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جیکب آباد پہنچے—فائل فوٹو
ممتاز جکھرانی کو منانے کے لیے سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جیکب آباد پہنچے—فائل فوٹو

جیکب آباد میں پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پر پیپلزپارٹی میں اختلافات شدت اختیار کرگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پی ایس 3 پر ٹکٹ نہ ملنے پر رہنما پیپلز پارٹی ممتاز جکھرانی نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

ممتاز جکھرانی کو منانے کے لیے سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ جیکب آباد پہنچے، سابق صوبائی وزیر مکیش چاولہ، سردارچانڈیو، برہان چانڈیو و دیگر مراد علی شاہ کے ہمراہ تھے۔

ملاقات کے بعد مراد علی شاہ نے کہا کہ ممتاز جکھرانی سے تفصیلی بات ہوئی، ان کا مؤقف چیئرمین بلاول بھٹو کے سامنے رکھیں گے۔

ممتاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ میں اس حلقہ سے 2 بار منتخب ہوا ہوں، ٹکٹ میرا حق بنتا ہے، ٹکٹ نہ ملنا ناانصافی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024