• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

بولی وڈ میں فلم کرنے کا تجربہ کیسا رہا؟ فواد خان کے انٹرویو کی کلپ وائرل

شائع January 7, 2024
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ سپُر ہٹ فلم ’خوبصورت‘ اور ’کپور اینڈ سنز‘ میں کام کرنے والے پاکستان کے نامور اداکار فواد خان نے طویل عرصے بعد بولی وڈ میں کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھارت سے بہت پیار ملا لیکن انہوں نے اپنی پی آر ٹیم سے کہہ دیا تھا کہ انہیں اسپاٹ لائٹ نہ دی جائے۔

فواد خان حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے پہلی بار بولی وڈ فلم انڈسٹری اور وہاں کام کرنے کے تجربے پر گفتگو کی جس کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

احمد علی بٹ نے سوال پوچھا کہ کیا پاکستانی اداکار بھارتی اداکاروں کے لیے خطرہ تھے؟ جس پر فواد خان نے جواب دیا کہ ’یہ ایک مشکل سوال ہے کیونکہ انہیں انڈیا سے بہت پیار ملا، وہ سمجھتے ہیں کہ سیاست ہر جگہ ہوتی ہے لیکن آپ اپنے ملک میں اس کا بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔

فواد خان نے مزید کہا کہ جب وہ بھارت فلم کرنے گئے تو انہوں نے اپنی پی آر ٹیم کو کہا تھا کہ ان کا نام اسپاٹ لائٹ پر نہ آنے دیں، سوشل میڈیا پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ نہ کریں، اداکار نے کہا کہ ان کی سوچ باقی لوگوں سے مختلف ہے کیونکہ وہ نہیں سمجھتے کہ سوشل میڈیا پر زیادہ فالوورز کی وجہ سے ہی مداح آپ کو پسند کریں گے، وہ سمجھتے ہیں کہ آگر آپ منفرد کام کریں گے تو لوگ بھی آپ کو پسند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’لوگ کہتے ہیں کہ دکھتا ہے تو بکتا بھی ہے لیکن میں کہتا ہوں جو کم دکھتا ہے وہ زیادہ بکتا ہے‘۔

اداکار نے واضح کیا کہ وہ خود اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرتے بلکہ ان کی ٹیم ان کے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاونٹ پر تصاویر اپلوڈ کرتی ہے۔

فواد خان نے کہا کہ انہیں بولی وڈ فلم ’خوبصورت‘ ڈراما سیریل ہمسفر اور زندگی گلزار ہے’ کی وجہ سے ہی آفر ہوا تھا، اور انہوں نے اس فلم کے لیے پہلے اسکرین ٹیسٹ دیا تھا، اداکار نے کہا کہ وہ یہ فلم کرنے کے لیے تیار نہیں تھے لیکن وہ یہ موقع ضائع بھی نہیں ہونے دینا چاہتے تھے، اُس وقت وہ کیریئر کے اس موڑ میں تھے کہ جو مواقع مل رہے تھے وہ ان کا فائدہ اٹھانا چاہتے تھے۔

فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں کام کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ ’کپور اینڈ سنز بھی میرے دل کے بہت قریب تھا کیونکہ اس کی ٹیم بہت اچھی تھی، کپور اینڈ سنز ایک بڑی فلم ہے، اس کے علاوہ اس فلم کی کہانی بہت زبردست تھی، میں کپور اینڈ سنز کو دیکھ کر بور نہیں ہوتا، ورنہ میں وہ شخص ہوں جو اپنے پراجیکٹس دیکھ کر بور ہو جاتا ہے۔

یاد رہے کہ فواد خان نے بولی وڈ فلموں میں سونم کپور کے ساتھ فلم ’خوبصورت‘ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔

اس فلم میں فواد خان نے ایک شہزادے کا کردار ادا کیا تھا جن سے سونم کپور کو محبت ہوجاتی ہے۔

’خوبصورت‘ 2014 میں ریلیز ہوئی تھی، اگرچہ اس فلم کی مرکزی کہانی ہیروئن کے گرد گھومتی تھی، تاہم فلم میں فواد خان کی شاندار اداکاری کی وجہ سے انہیں متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی اور انہوں نے چند آفرز کو قبول کرتے ہوئے بولی وڈ میں بھی خود کو منوایا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025