• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

اے این ایف کی 19 سو سے زائد کارروائیاں، 1860 اسمگلرز گرفتار، اربوں کی منشیات، ممنوعہ کیمیکلز ضبط

شائع January 7, 2024
اے این ایف نے ہوائی اڈوں پر انسدادِ منشیات کی 341 کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 790 کلوگرام منشیات ضبط کیں اور 405 اسمگلرز کو گرفتار کیا—فائل فوٹو
اے این ایف نے ہوائی اڈوں پر انسدادِ منشیات کی 341 کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 790 کلوگرام منشیات ضبط کیں اور 405 اسمگلرز کو گرفتار کیا—فائل فوٹو

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک سے منشیات کے خاتمے کے لیےسال 2023 میں ایک ہزار 929 آپریشنز کر کے 618 میٹرک ٹن منشیات اور اربوں روپے مالیت کے ممنوعہ کیمیکلز ضبط کیے۔

ڈان نیوزکے مطابق اے این ایف کی جانب سے جاری سال 2023 کےاعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ انسدادِ منشیات فورس کے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 1860 اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا جن میں 64 غیر ملکی بھی شامل ہیں۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اے این ایف نے ہوائی اڈوں پر منشیات اسمگلنگ کی 341 کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے 790 کلوگرام منشیات ضبط کیں اور 405 اسمگلرز کو گرفتار کیا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنایا۔

بیان میں کہا گیا کہ کراچی بندرگاہ پر کنٹینرز کی چیکنگ کے دوران اسمگلنگ کی 14 کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے مختلف کارروائیوں میں 235 پارسلز پکڑے گئے۔

اے این ایف نے بتایا کہ عالمی سطح پر انسدادِ منشیات کے متعلقہ اداروں کی مدد سے 26 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے ذریعے 26 ملزمان کو گرفتار کرکے 36 میٹرک ٹن منشیات برآمد کی گئی۔

بیان میں کہا گیا کہ سال 2023 میں انسداد منشیات سے متعلق شعور اور آگاہی کے لیے15 ہزار 328 سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024