• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

مسلم لیگ (ن) کا جنوری کے وسط سے انتخابی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

شائع January 6, 2024
نواز شریف پارٹی منشور کے مطابق آئندہ کی معاشی و سیاسی حکمت عملی پر بھی خطاب کریں گے—فائل فوٹو: ڈان
نواز شریف پارٹی منشور کے مطابق آئندہ کی معاشی و سیاسی حکمت عملی پر بھی خطاب کریں گے—فائل فوٹو: ڈان

مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جنوری کے وسط سے انتخابی میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف، شہباز شریف سمیت مرکزی قائدین انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے جبکہ ٹکٹوں کی تقسیم اور منشور کے اعلان کے بعد عوامی اجتماعات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارٹی ذرائع نے کہا ہے نواز شریف نے انتخابی مہم کا آغاز پنجاب سے کیا تو پہلا جلسہ قصور میں ہوگا اور اگر خیبر پختونخوا انتخابی سے مہم کا آغاز ہوا تو مانسہرہ میں پہلا جلسہ منعقد کیا جائے گا۔

مزید بتایا کہ نوازشریف کا ایک درجن سے زائد انتخابی جلسوں سے خطابات کا امکان ہے، نواز شریف کے کوٹ مومن، جہلم، چکوال، چشتیاں، ملتان، فیصل آباد، مانسہرہ میں بھی انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے کا امکان ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹیاری، لاہور، قصور، لسبیلہ، شیخوپورہ، لودھراں اور اوکاڑہ میں بھی نواز شریف کے انتخابی جلسوں کا امکان ہے، نواز شریف اپنے مختلف ادوار کے کامیاب منصوبوں کو بنیادی موضوع بنائیں گے اور اپنے اور اپنے خاندان کے خلاف ہونے والی سیاسی انتقامی کارروائیوں پر بھی لب کشائی کریں گے، نواز شریف پارٹی منشور کے مطابق آئندہ کی معاشی و سیاسی حکمت عملی پر بھی خطاب کریں گے۔

مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی لیگی امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے،شہباز شریف فتح جنگ، نوشہرہ، باجوڑ، شانگلہ، سوات، چترال، کوٹلہ اور گجرات میں انتخابی جلسوں سے خطاب کر سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024