• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

سینیٹ قراداد کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں، چیئرمین تحریک انصاف

شائع January 6, 2024

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ سینیٹ کی قراداد کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں، ہم ہر صورت الیکشن کا انقعاد چاہتے ہیں اور امید ہے کہ الیکشن وقت پر ہوں گے۔

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی چیئرمین سے ٹکٹوں کی مشاورت کے حوالے سے تیسری ملاقات ہوئی اور ٹکٹوں کا مسئلہ پیر کو مکمل ہو جائے جس کے بعد پیر کی شام امیدواروں کا اعلان کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کا ہر صورت انعقاد چاہتے ہیں اور امید ہے الیکشن وقت پر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد کے حوالے سے ایک پارٹی سے بات چیت چل رہی تھی لیکن وہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی، فی الحال کسی جماعت سے اتحاد نہیں، اگر ایک آدھ سیٹ پر ایڈجسٹمنٹ ہوئی بھی تو وہ ہمارے نشان پر ہی الیکشن لڑیں گے۔

دی اکانومسٹ میں عمران خان کا آرٹیکل شائع ہونے کے حوالے سے سوال پر چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بانی چیئرمین جیل میں ہیں، انہوں نے تو جا کر آرٹیکل شائع نہیں کروایا۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں، ہم سب اداروں کا احترام کرتے ہیں اور اس میں کوئی دوسری رائے نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024