• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

لڑکوں کی طرف ٹی شرٹس پھینکنے کی یمنیٰ زیدی کی ویڈیو وائرل

شائع January 6, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اپنی آنے والی فلم ’نایاب‘ کی پروموشن کے دوران یمنیٰ زیدی کی جانب سے لڑکوں کی طرف فلم میں پہنی گئی ٹی شرٹس پھینکنے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

یمنیٰ زیدی کی اسپورٹس فلم ’نایاب‘ کو رواں ماہ جنوری کے اختتام پر ریلیز کیا جائے گا، یہ ان کی ڈیبیو فلم ہوگی، جس کا ٹریلر جاری کیا جا چکا ہے۔

فلم کی ریلیز کے حوالے سے یمنیٰ زیدی ان دنوں پروموشن میں مصروف ہیں اور وہ مختلف ٹی وی شوز سمیت یونیورسٹیز اور شاپنگ سینٹرز کا دورہ بھی کر رہی ہیں۔

حال ہی میں وہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کی اقرا یونیورسٹی میں بھی اس کی پروموشن کے لیے پہنچیں، جہاں یونیورسٹی کے طلبہ نے ان کا بھرپور استقبال کیا۔

یونیورسٹی میں پروموشن کی مختلف ویڈیوز وائرل ہوگئیں، ایک ویڈیو میں اداکارہ کو اپنی ٹی شرٹس لڑکوں کی طرف پھیکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں یمنیٰ زیدی فلم ’نایاب‘ کی شوٹنگ اور کرداروں کے لیے پہنی گئیں اپنی ٹی شرٹس لڑکوں کی طرف پھینکتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یمنیٰ زیدی ٹی شرٹس کو لڑکوں کی طرف پھینکنے سے قبل انہیں چومتی ہیں اور پھر وہ لڑکوں کی طرف انہیں پھینک دیتی ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے فلم کی پروموشن کے لیے اپنی ٹی شرٹس کو بوسہ دے کر لڑکوں کی طرف پھینکنے کے عمل کو سستی شہرت قرار دیا گیا اور بعض افراد نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں بھی لیا۔

صارفین نے ان کی وائرل ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کے عمل کو بے شرمی کا نام دیا اور لکھا کہ صرف ایک فلم کی پروموشن کے لیے ایسا بیکار کام نہیں کرنا چاہئیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024