• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

ارا خان کے شوہر کون ہیں، کتنی دولت کے مالک ہیں؟

شائع January 6, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی ارا خان نے تین جنوری کو اپنے دیرینہ ہندو دوست نوپور شیکھرے سے شادی کی تھی۔

بھارت کے امیر ترین اداکاروں میں شامل مسلمان اداکار عامر خان کی بیٹی کی جانب سے قدرے غیر معروف ہندو نوجوان سے شادی کرنے پر کروڑوں لوگ حیران رہ گئے اور بہت سارے لوگ عامر خان کے داماد سے متعلق انٹرنیٹ پر معلومات سرچ کرنے لگے۔

عامر خان کے داماد بننے والے 39 سالہ نوپور شیکھرے خود اداکار کے فٹنیس ٹرینر بھی رہ چکے ہیں جب کہ وہ دوسرے بولی وڈ اداکاروں کے فٹنیس ٹرینر بھی رہے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ ارا خان کے فٹنیس ٹرینر بھی رہے ہیں۔

فٹنیس ٹرینر کے طور پر کام کرنے والے نوپور شیکھرے سے متعلق لوگوں کا خیال تھا کہ اس کی دولت عامر خان کی بیٹی کےمقابلے کم ہوگی لیکن بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نوپورے شیکھرے اپنی اہلیہ ارا خان سے زیادہ امیر ہیں۔

فیشن اور شوبز میگزین جی کیو نے اپنی رپورٹ میں مختلف بھارتی اخباروں اور ویب سائٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ عامر خان کی مجموعی دولت 1862 کروڑ روپے تک ہے لیکن ان کی بیٹی ارا خان کی دولت کم ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارا خان کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ 90 لاکھ روپے تک ہے، یعنی ان کے پاس تقریبا 5 کروڑ روپے کی ملکیت ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ارا خان کے شوہر نوپور شیکھرے کے اثاثوں کی مالیت 8 کروڑ 20 لاکھ روپے تک ہے۔

یعنی دونوں میاں اور بیوی کی مجموعی طور پر تقریبا 13 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

نوپور شیکھرے کی پیدائش 1985 میں ممبئی میں ہوئی اور انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سلیبرٹی فٹنیس ٹرینر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024