• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm

ذوالفقار بھٹو ریفرنس: پیپلزپارٹی نے تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیا

شائع January 6, 2024
تحریری جواب بلاول بھٹو کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں جمع کروایا—فائل فوٹو: اے ایف پی
تحریری جواب بلاول بھٹو کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں جمع کروایا—فائل فوٹو: اے ایف پی

پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی سزائے موت کے خلاف صدارتی ریفرنس سے متعلق 108 صفحات پر مشتمل تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق تحریری جواب بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ میں جمع کروایا۔

تحریری جواب میں مختلف کتابوں کے حوالہ جات سمیت سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

چیف جسٹس نسیم حسن شاہ کے انٹرویو کی یو ایس بی اور سی ڈی کے ساتھ مذکورہ انٹرویو کی انگریزی اور اردو میں ٹرانسکرپٹ بھی جمع کروائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ 8 جنوری کو ذوالفقار بھٹو صدارتی ریفرنس پر سماعت کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024