• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

بیٹی کی رخصتی پر عامر خان کے جذباتی ہونے کی تصاویر وائرل

شائع January 6, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان کی بیٹی ارا خان 3 جنوری کو رشتہ زادواج میں بندھیں تھیں اور اس موقع پر بیٹی کی رخصتی پر والد کے جذباتی ہونے کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

عامر خان بیٹی کی شادی سے قبل ہی کہ چکے تھے کہ وہ بیٹی کی رخصتی پر خود پر قابو نہیں پا سکیں گے اور جذباتی ہوکر رو دیں گے۔

اب بیٹی کی شادی اور رخصتی کے موقع پر عامر خان کے جذباتی ہونے کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

وائرل ہونے والی تصاویر میں عامر خان کو جذباتی انداز میں بیٹی ارا خان کو گلے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بیٹی کی شادی کی تقریبات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں عامر خان کے چہرے پر پھیلے ہوئے دکھ کو بھی محسوس کیا جا سکتا ہے، تاہم بظاہر وہ لوگوں اور فوٹوگرافرز کے سامنے مسکراتے دکھائی دیے۔

بیٹی کی شادی کے موقع پر عامر خان اپنی سابق بیویوں کے ہمراہ بھی خوش اسلوبی سے ملتے دکھائی دیے۔

وائرل ویڈیو میں عامر خان کو بیٹی ارا خان کی والدہ اور اپنی پہلی اہلیہ رینا دتا کے ساتھ بھی گلے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی طرح ویڈیوز میں عامر خان کو اپنی دوسری اور سابق اہلیہ فلم ساز کرن راؤ کے ساتھ بھی گلے ملتے اور انہیں بوسہ دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

تصاویر میں عامر خان کو جذباتی انداز میں بیٹی کو گلے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے—اسکرین شاٹ
تصاویر میں عامر خان کو جذباتی انداز میں بیٹی کو گلے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے—اسکرین شاٹ

ارا خان کی شادی ان کے دیرینہ ہندو دوست نوپور شیکھرے سے ہوئی، تاہم ان کی شادی کی روایتی تقریبات آئندہ ہفتے ہوں گی۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ارا خان کے شوہر ان کے فٹنیس ٹرینر بھی رہے ہیں جب کہ اس سے قبل وہ ارا خان کے والد یعنی عامر خان کے بھی فٹنیس ٹرینر رہے ہیں۔

نوپور شیکھرے کی پیدائش 1985 میں ممبئی میں ہوئی اور انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سلیبرٹی فٹنیس ٹرینر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور وہ اتنی دولت و ملکیت کے مالک نہیں جتنی ارا خان ہیں۔

ارا خان بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کی بڑی اور واحد بیٹی ہیں جو کہ ان کی پہلی اہلیہ رینا دتا سے ہیں جو کہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025