• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

نامور ہولی وڈ اسٹار بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک

شائع January 6, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

’اسٹنٹ مین‘ اور ’انڈیانا جونز‘ جیسی نامور فلموں میں کام کرنے والے ہولی وڈ اداکار کرسچن اولیور دو بیٹیوں سمیت طیارہ حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

دی ہولی وڈ رپورٹر کی ویب سائٹ کے مطابق 51 سالہ اداکار کرسچن اولیور اور ان کی دو کمسن بیٹیاں (10 سالہ مدیتا اور 12 سالہ اینک) جمعرات کو کیریبین کے چھوٹے جزیرے پیٹ نیوس کے قریب سمندر میں تباہ ہونے والے طیارے میں سوار تھے۔

مقامی حکام کے مطابق 4 جنوری کو یہ طیارہ اداکار کو ایک چھوٹے سے جزیرے بیکیا سے سینٹ لوشیا لیکر جا رہا تھا۔

طیارے کے اُڑان کے کچھ دیر بعد ہی کیریبین سمندر میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے بعد کوسٹ گارڈز نے سمندر سے4 لاشیں نکالیں۔

فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

طیارہ تباہ ہونے کی اطلاع ماہی گیر اور غوطہ خوروں نے دی، سمندر سے ملنے والی لاشوں میں کرسچن اولیور اور ان کی دو بیٹیوں کے علاوہ پائلٹ رابرٹ ساکس بھی چل بسے۔

لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ممکنہ طور پر لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی کیا جائے گا۔

کرسچن اولیور بڑی اسکرین پر کئی پرفارمنس سے مداحوں کے دل جیت جیتے، جن میں ’اسٹنٹ مین‘ اور ’انڈیانا جونز‘، ’دی بیبی سیٹرز ’، ’دی گڈ جرمن، اسپیڈ ریسر اور والکیری ’ شامل ہیں۔

اداکارہ نے تھرلر فلم ’فار ایور ہولڈ یور پیس‘ کی حال ہی میں شوٹنگ مکمل کی تھی، فلم کے ہدایت کار کہتے ہیں کہ انہیں کرسچن کی موت پر بالکل یقین نہیں آرہا، کرسچن نے ہولی کی آخری فلم کی شوٹنگ 20 دسمبر 2023 کو مکمل کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024