• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

ٹرمپ اور جوبائیڈن کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری

شائع January 6, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

سابق اور موجودہ امریکی صدر نے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری شروع کردی، امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ریپبلکن حریف اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نازیوں سے تشبیہ دے دی، ڈونلڈ ٹرمپ نے جوابی وار کرتے ہوئے بائیڈن کو نااہل کرپٹ اور ناکام شخص قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے 2024 کے لیے اپنی صدارتی انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے، انہوں نے اپنے پہلے خطاب میں کیپیٹل ہل پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ٹرمپ خود کو اقتدار میں لانے کیلئے امریکی جمہوریت کو قربان کرنے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جوبائیڈن جمہوریت کو خطرہ کی بات کہہ کر ملک میں خوف کی فضا پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے شدید تنقید کرتے ہوئے بائیڈن کو خامیوں سے بھرے، نااہل، کرپٹ اور ناکام شخص قرار دیا۔

واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پرائمری الیکشن میں نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے استدعا کی تھی کہ سپریم کورٹ ریاست کولو راڈو کی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

کولوراڈو کی عدالت نے 6 جنوری کو بغاوت میں ملوث ہونے پر سابق امریکی صدر ٹرمپ کو نااہل قرار دیا تھا، ٹرمپ صدارتی الیکشن کیلئے ریپبلکنز نامزدگی کی دوڑ میں بدستور سرفہرست ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024