• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

چوہدری پرویز الہٰی کی اڈیالہ جیل میں دوبارہ طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

شائع January 6, 2024
پرویز الہیٰ کوسخت سیکیورٹی میں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا—فوٹو: ڈان
پرویز الہیٰ کوسخت سیکیورٹی میں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا—فوٹو: ڈان

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کو طبیعت دوبارہ ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (آر ائی سی) منتقل کردیا گیا ہے۔

پرویز الہیٰ کوسخت سیکیورٹی میں ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا، آر آئی سی میں پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ اور ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل بھی پرویز الہیٰ کو طبیعت ناساز ہونے پر آر آئی سی منتقل کیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024