• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان نے اچھی کرکٹ کھیلی، کیچ ڈراپ ٹیم کیلئے مہنگے ثابت ہوئے، محمد حفیظ

شائع January 6, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ نے سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم کی مسلسل 17ویں شکست کے بعد کہا ہے کہ آسٹریلیا میں بہتر کرکٹ کھیلی مگر اپنی غلطیوں کی وجہ سے ہارے، شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے آرام نہیں دیا ان کی باڈی تھکاوٹ کا شکار ہے اور نہیں چاہتے کہ مزید انجریز ہوں اس لیے انہیں آرام دیا۔

یاد رہے کہ آج سڈنی میں کھیلا گیا آخری ٹیسٹ میچ میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا، جبکہ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا 360 اور میلرن ٹیسٹ میں 70 رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی جس کے نتیجے میں قومی ٹیم کو آسٹریلیا میں لگاتار 17ویں ٹیسٹ میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد کئی سبق سیکھے، کپتان شان مسعود نے ٹھیک وقت میں صحیح فیصلے کیے، محمد حفیظ نے عامر جمال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سیریز میں بہترین کرکٹ کھیلی، وہ موقع کی تلاش میں تھے اور انہوں نے فائدہ بھی فائدہ بھی اٹھایا، ہمیں اس پر فخر ہے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ جن ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو سیریز میں موقع دیا انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، میر حمزہ، خرم شہزاد، عامر جمال سسٹم میں موجود تھے لیکن بدقسمتی سے انہیں موقع نہیں دیا گیا۔

آسٹریلیا سے مسلسل 17ویں شکست کے باوجود محمد حفیظ نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر سمجھتے ہیں کہ دورۂ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی، کچھ ایسے لمحات تھے جس سے ٹیم فوری فائدہ نہ اٹھا سکی۔

انہوں نے کہا کہ میلبرن میں کیچز ڈراپ مہنگا ثابت ہوا، اگر یہ کیچز ڈراپ نہ ہوتے تو کہانی مختلف ہوتی، محمد حفیظ نے قومی ٹیم کی ایک اور غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جب دوسری اننگز میں عامر جمال نے 6 وکٹیں لیں وہ موقع پاکستان نے ضائع کردیا، اس وقت قومی ٹیم کو آسٹریلیا کو چیلنج کرسکتی تھی۔

’بابر اعظم کو آرام دینے سے پہلے سوچنا ہوگا کہ بابر خود کیا چاہتے ہیں‘

محمد حفیظ نے کہا کہ بابر اعظم کو آرام دینے سے پہلے سوچنا ہوگا کہ بابر خود کیا چاہتے ہیں، اگر انہیں لگتا ہے ہم ان کو کسی جگہ مدد دے سکتے ہیں تو ہم موجود ہیں۔

محمد حفیظ نے کہا کہ بابر اعظم محنتی ہیں، وہ بھرپور ٹریننگ کرتے ہیں،انہیں ایک بڑی اننگز کی ضرورت ہے جو ان کا اعتماد بحال کردے گی، ریڈ بال کرکٹ کھیلنے والا سارے فارمیٹ کھیل سکتا ہے۔

’شاہین آفریدی کو ورک لوڈ کی وجہ سے آرام دیا‘

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے مجھ سے بات کی اور آرام مانگا، شاہین آفریدی کو ورک لوڈ کی وجہ سے آرام دیا، ہم نہیں چاہتے تھے کہ وہ ورک لوڈ کی وجہ سے کسی بھی انجری کا شکار ہو جائیں، یہ نہیں چاہتے کہ ورک لوڈ کی وجہ سے کسی کا کیریئر خراب ہوجائے، یہ تاثر غلط ہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کی وجہ سے شاہین کو آرام دیا گیا۔

محمد حفیظ نے کہا کہ نسیم شاہ انجری کا شکار ہیں، ایسا نہیں کہ وہ نہیں تو ٹیم نہیں چلے گی، ان کی جگہ عامر جمال آگئے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ آئی سی سی کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے ایک تجویز دوں گا، تمام بورڈز کے لیے اسٹینڈرڈ ٹیسٹ فیس لے کر آئے تاکہ تمام ٹیسٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو فیس برابر ملے چاہے وہ کھلاڑی آسٹریلیا کا ہو یا کسی دوسرے ملک کا ایک اسٹینڈرڈ ٹیسٹ فیس ہونی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024