• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

رحیم یار خان: پولیس مقابلے میں اندھڑ گینگ کے 2 اغواکار ہلاک

شائع January 6, 2024
پولیس کے بروقت ریسپانس پر ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا—فائل فوٹو: اے ایف پی
پولیس کے بروقت ریسپانس پر ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا—فائل فوٹو: اے ایف پی

رحیم یار خان میں مبینہ پولیس مقابلے میں اندھڑ گینگ کے 2 اغواکار ہلاک ہوگئے جبکہ مغوی کو بازیاب کرالیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق موضع گوٹھ محمود کے مقام پر ملزمان ہنی ٹریپ کے ذریعے حسن ابدال کے رہائشی کو اغوا کرکے لے جارہے تھے۔

پولیس کے بروقت ریسپانس پر ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں اندھڑ گینگ کے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

مقابلے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن کرکے صغیر نامی مغوی کو بازیاب کرالیا، پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو نذیر عرف نذرا اور جام خان ہنی ٹریپ، قتل ،اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی سمیت سنگین مقدمات مین پولیس کو مطلوب تھے۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024