• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:09pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:30pm
  • ISB: Maghrib 5:03pm Isha 6:32pm

حافظ آباد: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

شائع January 6, 2024
جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 2 بیٹیاں شامل ہیں—فائل فوٹو: آن لائن
جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 2 بیٹیاں شامل ہیں—فائل فوٹو: آن لائن

حافظ آباد کے نواحی گاؤں رامکے چٹھہ میں مکان کی خستہ حال چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ملبے تلے دب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے سے میاں بیوی اور 2 بیٹیوں کی لاشیں جبکہ 4 کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔

جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ آصف، 35 سالہ شازیہ، 14 سالہ ایمان فاطمہ اور 5 سالہ ذلیخہ شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024