• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:00pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:25pm

عروہ حسین اور فرحان سعید کے ہاں 7 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش

شائع January 6, 2024
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے ہاں شادی کے 7 سال بعد پہلے بچے کی پیدائش ہوئی۔

عروہ اور فرحان نے سماجی پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ساتھ تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو بڑی خوشخبری سُنائی۔

جوڑے نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے اور ساتھ ہی بیٹی کے نام کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے بچے کی پیدئش پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے قیمتی تحفہ قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ بیٹی کا نام جہاں آرا سعید ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ ’جہاں آرا سعید ہماری آنکھوں کا تارا جسے ہم پیار سے ’آرا‘ کہیں گے، آپ ہمیشہ کے لیے ہمارے دلوں کی ملکہ ہیں، ہمارے لیے سب سے بڑی خوشی ہیں، آپ کی پیدائش کے ساتھ ہی یہ ہمارا دوبارہ جنم بھی ہے۔

جوڑے نے اپنی بیٹی کے روشن مستقبل اور کامیابی کی دعائیں کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی آپ وہ پیچھے مڑ کر دکھے تو ہمیں ہمیشہ اپنے والدین کو پائے، دنیا میں خوش آمدید آرا! ’

اداکارہ کی جانب سے اس پوسٹ کے منظرِ عام پر آنے کی دیر تھی کہ مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نہ صرف مداحوں بلکہ ساتھی شوبز ستاروں نے بھی جوڑے کی خوشی میں شریک ہوتے ہوئے انہیں مبارک باد دی۔

عروہ حسین کی بہن اور اداکارہ ماورہ حسین نے لکھا کہ ’ماشاءاللہ ہماری زندگیوں کا چراغ، ملکہ کو دنیا میں خوش آمدید‘

اداکارہ ایمن خان نے لکھا کہ ’ماشااللہ مبارک ہو‘، ٹی وی ہوسٹ اور اداکارہ متھیرا نے لکھا کہ ’یہ بہت اچھی خبر ہے، مولا نظر سے بچائے‘۔

اس کے علاوہ کنزہ ہاشمی، صبور علی، یشما گل، سارہ خان، زارا نور عباس، غنا علی، منال خان، مریم نفیس، نادیہ حسین اور دیگر نے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

عروہ اور فرحان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں

عروہ حسین اور فرحان سعید نے 22 نومبر 2016 کو اپنی منگنی کا باقاعدہ اعلان کیا تھا، جس کے ایک ماہ بعد دونوں ستارے 16 دسمبر 2016 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے تھے۔

تاہم 2020 کے آخر میں دونوں کے درمیان علیحدگی خبریں گردش کرنے لگ گئی تھیں اور گزشتہ تین سال کے دوران دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ساتھ کھچوائی گئی تصاویر شیئر نہیں کی تھیں۔

گزشتہ تین سال کے دوران طلاق کی افواہوں کے بعد دونوں نے متعدد انٹرویوز میں اپنے تعلقات پر بات کرنے سے بھی گریز کیا اور کبھی دونوں نے طلاق یا علیحدگی سے متعلق پوچھے جانے والے سوالوں پر کوئی جواب نہیں دیا تھا۔

بعد ازاں عیدالفطر پر جوڑے نے اپنی دلکش تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایسی تمام تر افواہوں کو غلط ثابت کیا تھا اور اس کے بعد سے ہی دونوں اہم مواقعوں پر اپنی خوبصورت تصاویر جاری کر کے مداحوں کے دلوں میں گھر کرتے آئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024