• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ڈیوڈ وارنر کا آخری ٹیسٹ میچ، شان مسعود نے بابراعظم کی جرسی تحفے میں دے دی

شائع January 6, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے، ان کے آخری ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بابراعظم کی جرسی تحفے میں دے دی۔

آسٹریلوی اسٹار بیٹر ڈیوڈ وارنر کا آج سڈنی میں میں آج ٹیسٹ میچ تھا، ٹیسٹ میچ کے بعد ایوارڈ تقریب میں شان مسعود نے ڈیوڈ وانر کو اعزاز کے طور پر بابراعظم کی ٹیسٹ میچ کی جرسی تحفے میں دی جس میں تمام کرکٹرز نے سائن بھی کیے تھے۔

سڈنی میں کھیلا گیا آخری ٹیسٹ میچ میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا، جبکہ پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا 360 اور میلرن ٹیسٹ میں 70 رنز سے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

جنوری کے اوائل میں ڈیوڈ وارنر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے اختتام کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

ڈیوڈ وارنر نے 2011 کے بعد سے اب تک 112 ٹیسٹ میں 44.59 اوسط کے ساتھ مجموعی طور پر 8 ہزار 786 رنز بنائے ہیں اور اس دوران انہوں نے 26 سنچریاں اسکور کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024