• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:12pm
  • LHR: Maghrib 5:06pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:06pm Isha 6:35pm

کراچی: 20 روز سے لاپتا بچے کی لاش گٹر سے مل گئی

شائع January 6, 2024
بچے کی لاش ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
بچے کی لاش ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاون میں 20 روز قبل لاپتا ہونے والے 4 سالہ بچے کی لاش گٹر سے مل گئی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق بچے کے لاپتا ہونےکا مقدمہ اغوا کی دفعات کے تحت کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج تھا۔

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بچہ کھیلتے ہوئے حادثاتی طور پر کھلے گٹر میں گرا، مہران ٹاؤن کچی آبادی ہے، اکثر گٹر کھلے ہوئے ہیں۔

بچے کی لاش ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024