• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

کراچی سے پیپلز پارٹی امیدواروں کے ناموں کا اعلان، لیاری کے کارکنوں کا احتجاج

شائع January 5, 2024
پیپلز پارٹی کے کارکنان نے اپنی ہی پارٹی کے خلاف احتجاج کیا— فائل فوٹو: ڈان
پیپلز پارٹی کے کارکنان نے اپنی ہی پارٹی کے خلاف احتجاج کیا— فائل فوٹو: ڈان

پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ اور بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے اور کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔239 سے نبیل گبول کو نامزد کرنے پر لیاری کے عوام نے احتجاج کیا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے سندھ اور بلوچستان سے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے ناموں کا اعلان کردیا جس کے تحت بلاول بھٹو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔194 لاڑکانہ اور این اے۔ 196 قمبر شہداد کوٹ سے انتخاب لڑیں گے۔

اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری بے نظیرآباد سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔207 سے امیدوار ہوں گے جبکہ سانگھڑ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے۔209 سے شازیہ عطا مری کو نامزد کیا گیا ہے۔

صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پی ایس۔25 سکھر سے ناصر حسین شاہ، پی ایس۔ 105 کراچی شرقی سے سعید غنی، پی ایس۔77 جامشورو سے مراد علی شاہ، پی ایس۔ 61 حیدرآباد سے شرجیل انعام میمن، پی ایس۔ 10 لاڑکانہ سے فریال تالپور جبکہ پی ایس۔9 شکارپور سے آغا سراج درانی کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی نے کراچی سے بھی قومی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا تاہم این اے۔220، 240 اور 250 سے امیدواروں کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔229 ملیر سے جام عبدالکریم جوکھیو، این اے۔230 سے آغا رفیع اللہ، این اے۔231 سے عبدالحکیم بلوچ، این اے۔235 سے آصف خان، این اے۔236 سے مزمل قریشی، این اے۔237 سے کرنل ریٹائر اسد عالم نیازی اور این اے۔238 سے ظفر جھنڈیر، لیاری سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔239 سے سردار نبیل گبول اور این اے 241 جنوبی سے مرزا اختیار بیگ کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

دوسری جانب لیاری سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-239 سے سردار نبیل گبول کو امیدوار نامزد کرنے پر لیاری کے عوام نے احتجاج کیا۔

اسی طرح کراچی شرقی کی نشست این اے۔242 سے عبدالقادر مندو خیل، این اے۔243 سے عبدالقادر پٹیل، این اے۔244 سے عبدالبر، این اے۔245 سے صدیق اکبر کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔246 سے وسیم اختر، این اے۔247 سے معاذ شیخ، این اے 248 سے محمد حسن، این اے۔249 سے راؤ وحید کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے کارکنان نے لیاری میں ٹکٹوں کی تقسیم پر اپنی ہی پارٹی کے خلاف سڑک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور بعد میں ریلی لے کر بلاول ہاؤس روانہ ہو گئے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025