• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

بھارت: اسکینڈل کے بعد گوتم اڈانی پھر ایشیا کے امیر ترین آدمی قرار

شائع January 5, 2024
گوتم اڈانی— فوٹو: اے ایف پی
گوتم اڈانی— فوٹو: اے ایف پی

مارکیٹ میں ہیرا پھیری کے الزام کی وجہ سے اڈانی گروپ اسٹاک کو ہونے والے نقصان کے بعد بھارت کے گوتم اڈانی ایک بار پھر ایشیا کے سب سے امیر آدمی بن گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی سرمایہ کاری ریسرچ فرم ہنڈنبرگ ریسرچ میں ان پر کارپوریٹ فراڈ کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد اڈانی گروپ کے مارکیٹ ویلیو سے 150 بلین ڈالر کا صفایا ہوگیا تھا۔

ٹیسلا کے بانی ایلون مسک سے آگے اور دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص اڈانی گروپ کے بانی نے اپنی ذاتی دولت میں تقریباً 80 بلین ڈالر کی کمی بھی دیکھی۔

لیکن عوامی جانچ پڑتال میں کمی کے باعث اڈانی گروپ اور ان کے کاروبار دونوں نے زیادہ تر نقصانات کو پورا کرلیا۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس نے ظاہر کیا کہ گوتم اڈانی کی مجموعی مالیت اس ہفتے تقریباً 7.7 بلین ڈالر سے بڑھ کر 97.6 بلین ڈالر تک پہنچ گئی، جس نے ساتھی ہندوستانی ٹائیکون مکیش امبانی کو بھی پیچھے چھوڑدیا۔

پیمائش کے مطابق یہ دونوں افراد اب بالترتیب دنیا کے 12ویں اور 13ویں امیر ترین افراد ہیں۔

بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت نے ہنڈنبرگ کے الزامات کی تحقیقات کو وسیع کرنے کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کردی تھی کہ مارکیٹ ریگولیٹرز کی موجودہ تحقیقات کافی ہیں، اس کے بعد اس ہفتے لسٹڈ اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ہوا ۔

گوتم اڈانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر کہا کہ معزز سپریم کورٹ کا فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ سچائی کی فتح ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جو ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔ بھارت کی ترقی کی کہانی میں ہمارا عاجزانہ تعاون جاری رہے گا۔

ہنڈنبرگ، ایک شارٹ سیلر انویسٹمنٹ ہاؤس، نہ صرف کارپوریٹ غلط کاموں کا سراغ لگاتا ہے بلکہ گرتے ہوئے اسٹاک پر شرط لگا کر پیسہ بھی کماتا ہے۔

گوتم اڈانی نے اپنی رپورٹ میں درج دھوکہ دہی کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے چھوٹے فروخت کنندگان کے فائدے کے لیے ان کے گروپ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی سوچی سمجھی کوشش قرار دیا تھا۔

ان کی رسائی اب کئی اہم شعبوں تک پھیلی ہوئی ہے، بشمول کوئلے کی کان کنی، قابل تجدید توانائی، بندرگاہیں اور ہوائی اڈے۔

اڈانی کو ہندو قوم پرست وزیر اعظم نریندر مودی کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے، جو ریاست گجرات کے باسی ہیں۔

اپوزیشن جماعتوں اور دیگر ناقدین کا کہنا ہے کہ ان کے تعلقات نے گوتم اڈانی کو غیر منصفانہ طور پر کاروبار میں جیتنے اور مناسب نگرانی سے بچنے میں مدد کی۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024