• KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:37pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:08pm Asr 5:03pm
  • ISB: Zuhr 12:13pm Asr 5:12pm

آئی سی سی ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا

شائع January 5, 2024
ایوارڈ کی نو کیٹیگریز میں کوئی بھی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا— فوٹوز: اے ایف پی
ایوارڈ کی نو کیٹیگریز میں کوئی بھی پاکستانی جگہ نہ بنا سکا— فوٹوز: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کے سالانہ ایوارڈز 2023 کی تمام 9 کیٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا اور پاکستان کا کوئی بھی کرکٹر کسی ایک کیٹیگری میں نامزد تک نہ ہو سکا۔

2021 میں چار اور 2022 میں دو میں آئی سی سی ایوارڈ جیتنے والے پاکستان کا کوئی بھی کرکٹر اس سال نو کٹیگریز میں سے کسی ایک بھی نامزدگی حاصل نہ کر سکا۔

آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کے کے لیے ٹیسٹ چیمپیئن شپ اور ون ڈے ورلڈ کپ 2023 جیتنے والی آسٹریلین ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز، ان کے ہم وطن ٹریوس ہیڈ کے ساتھ ساتھ بھارت کے ویرات کوہلی اور رویندرا جدیجا کو نامزد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر کے لیے بھی آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور اوپنر عثمان خواجہ کے ساتھ ساتھ بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون اور انگلینڈ کے جو روٹ کو نامزد کیا گیا ہے۔

ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کے لیے بھارت کے کھلاڑی سب پر بازی لے گئے اور ایوارڈ کے لیے نامزد چار کرکٹرز میں سے تین کا تعلق بھارت سے ہے۔

ایوان کے لیے بھارت کے شبمن گل ، ویرات کوہلی اور محمد شامی کے ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو نامزد کیا گیا ہے۔

سال کے بہترین ٹی20 کرکٹر کے لیے بھارت کے سوریا کمار یادیو کے ساتھ ساتھ زمبابوے کے سکندر رضا، یوگنڈا کے الپیش رمجانی اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین نامزد ہونے میں کامیاب رہے۔

سال کے بہترین ابھرتے ہوئے کرکٹرز میں نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا، جنوبی افریقہ کے جیرالڈ کوئٹزے، سری لنکا کے دلشان مدھوشانکا اور بھارت کے یشی جیسوال کو نامزد کیا گیا ہے۔

خواتین کرکٹر کی بات کی جائے تو سال کے بہترین کرکٹر کے ایوارڈ کے لیے انگلینڈ کی آل راؤنڈر اور گزشتہ سال کی ایوارڈ کی فاتح انگلینڈ کی نیٹ سیور برنٹ اس مرتبہ بھی نامزدگیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔

اس کے علاوہ سری لنکا کی چماری اتاپتو، آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر اور بیتھ مونی کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

ون ڈے میں سال کی بہترین خاتون کرکٹر کے ایوارڈ کے لیے ایشلے گارڈنر، چماری اتاپتو، نیٹ سیور برنٹ اور نیوزی لینڈ کی امیلیا کر کو نامزد کیا گیا ہے۔

ٹی20 کی بہترین خاتون کرکٹر کے ایوارڈ کے لیے ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز، آسٹریلیا کی ایلس پیری، انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹون اور چماری اتاپتو کو نامزد کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 7 جولائی 2024
کارٹون : 5 جولائی 2024