• KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm
  • KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm

اب تک کسی حلقے کی طرف سے انتخابات نہ ہونے کا کوئی اشارہ نہیں ملا ہے، نگران وزیر اطلاعات

شائع January 5, 2024
نگران وفاقی وزیر نے کہا قرارداد کے اندر جو مسائل بیان کیے گئے وہ حقیقی مسائل ہیں — فائل فوٹو: ڈان نیوز
نگران وفاقی وزیر نے کہا قرارداد کے اندر جو مسائل بیان کیے گئے وہ حقیقی مسائل ہیں — فائل فوٹو: ڈان نیوز

نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ اب تک کسی حلقے کی طرف سے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا جس میں واضح پیغام ہو کہ انتخابات نہیں ہونے چاہئیں، جبکہ الیکشن کے التوا یا انعقاد کا آئینی اختیار صرف اور صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ ایوان بالا میں الیکشن کے التوا کی قرارداد میں دلائل دینے کا موقع نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم یا کابینہ کی طرف سے الیکشن کی تاخیر کے حوالے سے کوئی حکم موجود نہیں تھا، اس لیے اس طرح کی قرارداد کی حمایت کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں تھا۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218 (3) کے تحت الیکشن کرانا، الیکشن کی تاریخ دینا یا تبدیل کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، ہم کسی آئینی ادارے کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ قرارداد کے اندر جو مسائل بیان کیے گئے وہ حقیقی مسائل ہیں لیکن پاکستان کی پارلیمانی سیاست اور انتخابات کی تاریخ میں یہ مسائل پہلے بھی رہے ہیں، سیکیورٹی کی فراہمی سمیت موسم اور دیگر مسائل کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب تک کسی حلقے کی طرف سے ایسا کوئی اشارہ نہیں ملا جس میں واضح پیغام ہو کہ انتخابات نہیں ہونے چاہئیں، جبکہ الیکشن کے التوا یا انعقاد کا آئینی اختیار صرف اور صرف الیکشن کمیشن کے پاس ہے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024