• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظوری کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں مندی

شائع January 5, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

سینیٹ اجلاس میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد منظور ہونے کے فوری بعد پاکستان اسٹاک ایکسیچنج میں مارکیٹ مثبت کے بعد منفی میں تبدیلی ہوگئی اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 124 پوائنٹس کی تنزلی ہوئی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق دوپہر تقریباً 2 بج کر 40 منٹ پر 100-انڈیکس میں 220 پوائنٹس کی تیزی تھی، تاہم جیسے یہ انتخابات کے حوالے سے قرارداد کی خبر آئی، اس کے بعد تقریباً 2 بج کر 50 منٹ پر انڈیکس 809 پوائنٹس یا 1.25 فیصد گر کر 63 ہزار 829 کی سطح پر آگئی۔

تاہم مارکیٹ کے بند ہونے تک انڈیکس میں کچھ بہتری آگئی اور وہ 124 پوائنٹس یا 0.19 فیصد کمی کے ساتھ 64 ہزار 515 کی سطح پر بند ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 64 ہزار 639 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ برس 2023 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے اچھا سال ثابت ہوا، جس کے آغاز کے ساتھ اختتام بھی مثبت رجحان پر ختم ہوا تھا۔

2 جنوری 2023 بروز پیر کے ایس ای-100 انڈیکس 40 ہزار 420 پوائنٹس پر تھا، جو کاروبار کے اختتام تک 395.45 پوائنٹس اضافے کے بعد 40 ہزار 815 پر پہنچ گیا تھا۔

سال 2023 کے آخری کاروباری روز انڈیکس 62 ہزار 451 کی سطح پر بند ہوا تھا، اس طرح گزشتہ برس بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 22 ہزار 31 پوائنٹس یا 54.50 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

جبکہ سال 2022 پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے دباؤ سے بھرپورسال ثابت ہوا تھا، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 2021 کے مقابلے میں 9.4 فیصد کمی کے بعد 40 ہزار 420 پوائنٹس کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024