• KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:53am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:33am Sunrise 7:00am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

دپیکا پڈوکون کا شادی کے 5 سال بعد ماں بننے کی خواہش کا اظہار

شائع January 5, 2024
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کی سُپر اسٹار دپیکا پڈوکون نے اداکار رنویر سنگھ سے شادی کے 5 سال بعد جلد ماں بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے 5 سال ڈیٹنگ کے بعد نومبر 2018 میں شادی کی تھی، شادی کے بعد دونوں اکثر اپنی ذاتی زندگی پر اظہار خیال کرتے نظر آتے ہیں اور خبروں کی زینت بنتے ہیں۔

اب حال ہی میں دپیکا پڈوکون نے ووگ سنگاپور کو انٹرویو دیا جو سوشل میڈیا اور بھارتی ویب سائٹس میں وائرل ہورہا ہے۔

انٹرویو کے دوران ان سے فیملی پلاننگ اور مستقبل میں بچے پیدا کرنے سے متعلق سوال پوچھا گیا تو دپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا کہ ان کی بھی خواہش ہے کہ وہ جلد ماں بنیں اور نئی فیملی شروع کریں۔

اداکارہ نے کہا کہ رنویر اور انہیں بچے بے حد پسند ہیں، ہم اس دن کے منتظر ہیں جب ہم اپنی فیملی شروع کریں گے۔

دپیکا پڈوکون نے نے کہا کہ گھر میں انہیں کوئی سیلیبرٹی نہیں سمجھتا اور وہ اپنے گھر میں ایک بیٹی اور بہن کا رشتہ نبھاتی ہیں، اس لیے وہ اپنے آپ کو بدلنا نہیں چاہتی۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کو اپنی فیملی سے اچھی سماجی اقدار ملی ہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بچوں میں بھی یہ اقدار منتقل ہوں۔

2019 میں دپیکا پڈوکون نے کہا تھا کہ اگرچہ وہ اور رنویر بچے پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ دونوں اس حوالے سے ابھی کوئی پلاننگ نہیں کررہے۔

جوڑے نے سماجی دباو پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’اگر کوئی طویل عرصے تک ڈیٹنگ کررہا ہے تو لوگ سوال کرنے لگتے ہیں کہ شادی کب ہوگی، شادی کے بعد بچے اور پھر پوتا پوتیوں کے سوال بھی کرنے لگتے ہیں لیکن میں ایسی افواہوں پر حیران نہیں ہوتی۔‘

اداکارہ نے کہا تھا کہ لوگ پوچھتے ہیں کہ کیا ہم بچے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ یقیناً ہم بھی چاہتے ہیں کہ بچے پیدا ہوں، ہم دونوں کو بچے پسند ہیں، لیکن کیا ہم جلد ہی بچے پیدا کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟ بالکل نہیں! ہم اس وقت دونوں اپنے کیریئر پر توجہ دے رہے ہیں اور مجھے نہیں لگتا کہ اس مقام پر بچے پیدا کرنا مناسب ہوگا، ہم بچوں کے بارے میں ابھی نہیں سوچ رہے۔’

کارٹون

کارٹون : 25 دسمبر 2024
کارٹون : 24 دسمبر 2024