• KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • KHI: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • LHR: Zuhr 5:00am Asr 5:00am
  • ISB: Zuhr 5:00am Asr 5:00am

بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

شائع January 5, 2024
عمران خان کے وکیل کی میڈیا سے گفتگو—فوٹو: ڈان نیوز
عمران خان کے وکیل کی میڈیا سے گفتگو—فوٹو: ڈان نیوز

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وکیل نعیم پنجوتہ کو سرگودھا سے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی، ٹریبونل نے ریٹرنگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

ڈان نیوز ٹی وی کےمطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتھہ کے سرگودھا سے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوگئے، اس حوالے سے ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔

اپیلیٹ ٹریبونل کے جج اسجد جاوید گھرال نے اپیل پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے ترجمان برائے قانونی امور نعیم حیدر پنجوتھہ نے مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے مقابلے میں کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے تھے۔

اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ نعیم پنجوتہ پی پی 80 ،این اے 82 اور پی پی 71 سے کاغذات نامزدگی قانون کے منافی مسترد ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 26 مارچ 2025
کارٹون : 25 مارچ 2025