• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سانحہ 9 مئی: سیاسی جماعت کے کارکنوں کے ’ملوث‘ ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے

شائع January 5, 2024
—فوٹو:ڈان نیوز
—فوٹو:ڈان نیوز

سانحہ 9 مئی کی ایک اور مبینہ ویڈیو منظرِعام پر آگئی ہے جس میں مخصوص سیاسی جماعت کے کارکنوں کے ملوث ہونے کے دعوے سے متعلق مزید شواہد سامنے آگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کے کارکن پارٹی پرچم اٹھائے تخریب کاری میں مصروف ہیں۔

ویڈیو میں شرپسند ایک جماعت کا پرچم اٹھائے توڑ پھوڑ کرتے دیکھے جا سکتے ہیں، سرکاری املاک کو آگ لگانے کے مناظر بھی واضح نظر آ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو قومی احتساب بیورو کی جانب سے القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد مظاہرین ملک بھر میں سڑکوں پر نکل آئے تھے اور خاص طور پر لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر توڑ پھوڑ کی اور راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز کا ایک گیٹ توڑ دیا تھا۔

بعد ازاں مشترکہ تحقیقاتی ٹیموں نے 9 مئی کے مقدمات کی تحقیقات کیں اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور 900 سے زائد دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو ایف آئی آر میں درج تمام جرائم کا مجرم قرار دیا تھا۔

پراسیکیوشن نے الزام لگایا کہ 9 مئی کو پرتشدد مظاہرے ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت کی گئی سازش کا حصہ تھے، مزید کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی تقاریر سمیت 400 سے زائد ویڈیو شواہد نے ثابت کیا کہ کنٹونمنٹ علاقوں میں فوجی تنصیبات اور احاطے میں حملوں کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی۔

ان مقدمات میں بغاوت اور ریاست کے خلاف جنگ کرنے کی دفعات شامل کی گئیں اور چالان کے ساتھ ایف آئی اے اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹس بھی منسلک کی گئیں، صرف کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں پارٹی رہنماؤں سمیت 368 مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024