• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میری شخصیت ہے ہی ایسی کہ لوگ رشتہ بھیج دیتے ہیں، یمنیٰ زیدی

شائع January 5, 2024
فائل فوٹو: انسٹاگرام
فائل فوٹو: انسٹاگرام

حال ہی میں اپنی نئی آنے والی فلم ’نایاب‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ یمنیٰ زیدی نے شادی کے پروپوزل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت ہی ایسی ہے کہ لوگ انہیں پسند کرتے ہیں۔

اداکارہ یمنیٰ زیدی نے حال ہی میں طویل عرصے بعد ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی جہاں وہ اپنی نئی آنے والی فلم ’نایاب‘ کی پروموشن کے لیے آئی ہوئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر انٹرویو کی ایک وائرل کلپ میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے شادی کے سوال پر کہا کہ ان کی والدہ کے پاس کئی رشتے آتے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک کسی کو ہاں نہیں کہا۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کی شخصیت ہی ایسی ہے کہ لوگ انہیں پسند کرتے ہیں اور پھر رشتہ بھیج دیتے ہیں، یمنیٰ زیدی نے رشتہ بھیجنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اصل میں وہ شادی کے سوال سے دور بھاگتی ہیں۔

مستقبل کے جیون ساتھی پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی ایسے انسان سے شادی کرنا چاہیں گی جس کے ساتھ باقی کی زندگی ہسنی خوشی گزار سکیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024