• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بھارت: حکمران جماعت کے ارکان یونیورسٹی طالبہ کے گینگ ریپ میں ملوث

شائع January 5, 2024
2018 میں بھی مندر کے سامنے 8 سالہ بچی کو بی جے پی کے غنڈوں نےاجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
2018 میں بھی مندر کے سامنے 8 سالہ بچی کو بی جے پی کے غنڈوں نےاجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سوشل میڈیا سیل کے ارکان گینگ ریپ میں ملوث نکلے، یکم نومبر کو بی جے پی کے غنڈوں نے یونیورسٹی کی ہندو طالبہ کو بے لباس کیا اور اجتماعی زیادتی کی۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق لڑکی کی مندر کے عین سامنے ویڈیو بھی بنائی گئی، ملزمان کا تعلق مودی سرکار کے خاص کارندوں میں ہوتا ہے، ان کے نام کنال بانڈے، سکشم پٹیل اور آنند ہیں، حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ان غنڈوں کی تصاویر بھی منظرعام پر آچکی ہیں۔

مودی سرکار اور ان کے جیالوں کی جانب سے اس خبر کو دبا دیا گیا، اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ گرفتاریوں سے معلوم ہوا کہ غنڈے بی جے پی تکنیکی سیل کے خاص کارکن ہیں۔

ایک اور بھارتی خبر رساں ادارے ’ہندوستان ٹائمز ’ کے مطابق مودی حکومت نہ ہوتی تواب تک یونیورسٹی کے وی سی کو برطرف کر دیا گیا ہوتا، اتر پردیش چیف اجے رائے کا کہنا ہے کہ بی جے پی کا بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ نعرہ محض ایک کھوکلا نعرہ ہے، راجیو مودی، آسٹریلیا کے بالیش دنکر جن کو آسٹریلین عدالت نے ہر الزام پر ملوث پا کر فردِ جرم عائد کر دی۔

اپوزیشن جماعت کے مطابق دیگر جن پر عصمت دری کے الزام ہیں بھی مودی کے خاص بندے ہیں۔

معروف بھارتی جریدے ’منٹ‘ کے مطابق مودی سرکار کے دائیں اور بائیں جانب بی جے پی کے کئی اہلکار عصمت دری کے الزامات میں ملوث ہیں، مودی سرکار نے اپنی پارٹی میں سنگین جرائم میں ملوث افراد کو شامل کر رکھا ہے۔

2018 میں بھی مندر کے سامنے آٹھ سالہ بچی کو بی جے پی کے غنڈوں نےاجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

الجزیرہ کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے منسٹر جھنڈا لہرا کر ملزمان کی سپورٹ میں نکلے تھے، بی بی سی کا کہنا ہے کہ بلقیس بانو زیادتی کےملزمان کو رہا کرنے پر بی جے پی منسٹر نے خاموشی اختیار کی۔

کانگریس رہنما کے مطابق بی جے پی جان بوجھ کر اپنے ساتھی ملزمان کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے، مودی سرکار آخر کب تک اپنے ہی کارندوں کی غیر انسانی حرکتوں پر خاموش رہے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024