• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

اسرائیل کی خان یونس اور رفع پر بمباری، مزید 125 فلسطینی شہید

شائع January 5, 2024
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

اسرائیلی فوج کی غزہ میں مسلسل بمباری جاری ہے، رات گئے اسرائیل نے خان یونس اور رفع میں بارود برسائے، 24 گھنٹوں میں مزید 125 افراد شہید ہوگئے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ رات گئے شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں خان یونس میں کم از کم 32 افراد مارے گئے۔

صیہونی فوج رفح کو محفوظ علاقہ قرار دینے کے بعد وہاں بھی مسلسل حملے کر رہی ہے، رفح کے رہائشی عمارت پر گولہ بارود برسا کر 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا ۔

اسرائیلی وزیردفاع نے شمالی اور جنوبی سمیت غزہ کے تمام علاقوں میں فوجی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان دہرادیا جہاں پہلے سویلین کیلئے ’محفوظ زون‘ قرار دیا گیا اور پھر پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بمباری کی گئی تھی۔

اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کے آپریشنل کمانڈر ممدوح لولو کو بھی شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران 125 افراد مارے گئے اور 318 زخمی ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 22 ہزار 438 افراد شہید اور کم از کم 57 ہزار 614 زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی دہشت گردی کے جواب میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

حماس نے اسرائیلی فوجیوں اور ٹینکوں کو تباہ کرنے کی نئی ویڈیو جاری کردی، زمینی کارروائی میں اب تک ایک 170 سے زائد اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024