• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

سڈنی ٹیسٹ: عامر جمال کی تباہ کن باولنگ، آسٹریلیا 299 رنز پر ڈھیر

شائع January 5, 2024
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس
فوٹو: ایکس

سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 299 رنز پر ڈھیر ہوگئی، عامر جمال نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، مارنس لبوشین 60 رنز بناکر نمایاں رہے، مچل مارش نے 54 اور عثمان خواجہ نے 47 رنز بنائے، قومی ٹیم کو پہلی اننگ میں 14 رنز کی برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ کا کھیل کھیلا گیا، گزشتہ روز آسٹریلیا کی پہلی اننگز کے دوسرے میچ بارش کی وجہ سے 46 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا تھا۔

کینگروز نے اپنی اننگز میں بارش کے باعث میچ روکے جانے سے قبل تک قومی ٹیم کے 313 رنز کے جواب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا سکی تھی۔

ابتدائی اوورز میں عامر جمال اور سلمان علی آغا نے آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر (34)، عثمان خواجہ (47) کو پویلین بھیجا۔

بعدازاں آج شروع ہونے والے میچ میں آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 187 رنز پر گری، مارنس لیبوشگن 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر سلمان علی آغا کا شکار بنے۔

اسٹیو اسمتھ 38 رنز بنا کر میر حمزہ کا شکار بنا سکے جبکہ ٹریوس ہیڈ صرف 10 رنز بناسکے اور عامر جمال نے انہیں ایل بی ڈبلیو کیا۔

مچل مارش اور ایلکس کیرے نے میچ کو آگے بڑھایا تو 289 رنز کے مجموعے میں ایلکس کیرے 38 رنز پر ساجد خان کو وکٹ دے بیٹھے۔

ایلکس کیرے کے آوٹ ہونے کے بعد آسٹریلیا کی وکٹیں گرتی چلی گئیں، عامر جمال کی تباہ کن باولنگ کی بدولت مچل مارش، پیٹ کمنز، نتھیون لیون اور جوش ہیزل وڈ ایک کے بعد ایک پویلین لوٹ گئے۔

مچل اسٹارک ایک رنز پر ناٹ آوٹ رہے، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 299 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

عامر جمال نے 6 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا اور سلمان علی آغا نے دو جبکہ میر حمزہ اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلی اننگز کا پہلا روز

3 جنوری کو آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 313 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، ایک بار پھر ٹاپ آرڈر ناکام ہوا، محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سنبھالا، تینوں کھلاڑیوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری روز بھی قومی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا، اوپنر عبداللہ شفیق 0.2 اوورز میں صرف بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے اور اسٹارک کی گیند پر اسمتھ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

صائم ایوب نے بھی کوئی جارحانہ اننگز نہ کھیلیں اور صرف دو رنز بنا کر ہیزل وڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں میں کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔

بعدازاں بابر اعظم اور شان مسعود نے اسکور کو آگے بڑھایا، لیکن بابر اعظم بھی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، پیٹ کمنز نے انہیں ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔

سعود شکیل بھی 5 رنز کے مہمان رہے، محمد رضوان نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 88 رنز بنائے، ساجد خان 15 رنز، سلمان علی آغا 53 اور حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہوگئے۔

اسکور کو عامر جمال نے اپنی جارحانہ اننگز کی بدولت آگے بڑھایا اور 4 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی تاہم وہ نتھین لائن کا شکار بنے۔

میر حمزہ 7 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے، پوری ٹیم نے مجموعی طور پر 313 رنز کی اننگز کھیلی۔

آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے 4، مچل اسٹارک نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ، نتھین لائن اور مچل مارش نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی سکواڈ

قومی ٹیم میں سڈنی ٹیسٹ میچ کیلئے دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، امام الحق اور شاہین آفریدی کو آرام دے کر ان کی جگہ صائم ایوب اور ساجد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کےعلاوہ کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا میر حمزہ، حسن علی اور عامر جمال بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔

آسٹریلین سکواڈ

پاکستان کیخلاف سڈنی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پیٹ کمنز کی قیادت میں نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، ایلکس کیری اور مچل سٹارک پر مشتمل ٹیم میدان میں اتری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024