• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

رنگ گورا کرنے کی کریم استعمال نہیں کرتا، علی ظفر کا دعویٰ

شائع January 4, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکار علی ظفر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنی رنگت گوری کرنے کے لیے نہ تو کوئی کریم استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی وہ چہرے کو چمکانے کے لیے دوسری چیز استعمال کرتے ہیں۔

علی ظفر کی جانب سے نئے سال کے حوالے سے شیئر کی گئی ویڈیو پر ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ باقی باتیں چھوڑیں، یہ بتائیں کہ چہرہ کس طرح چمکتا ہے اور اتنی گوری رنگت کیسے ہوتی ہے؟

اس پر علی ظفر نے دلچسپ جواب دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ رنگت کو گورا کرنے اور چمکانے کے لیے کسی بھی کریم کا استعمال نہیں کرتے۔

انہوں نے لکھا کہ چہرے کی اصل چمک اندر سے آتی ہے اور کریموں پر گلو لکھنے سے نہیں آتی۔

گلوکار نے اعتراف کیا کہ البتہ وہ دھوپ سے بچنے کے لیے سن بلاک اور موئسچرائزر کا استعمال ضرور کرتے ہیں۔

علی ظفر نے سوال پوچھنے والے شخص کو کہا کہ باقی چہرے پر چمک لانے کے لیے اچھی غذا کھائیں، ورزش کریں، کسی کی غیبت نہ کریں، اچھا سوچیں، روح پاک رکھیں اور والدین کی خدمت کریں۔

علی ظفر کے جواب پر مداحوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے اور لکھا کہ تاریخ گواہ ہے کہ گوری رنگت والے شخص نے کبھی بھی کسی سوال کا جواب درست نہیں دیا۔

بعض صارفین نے علی ظفر کی بات سے اتفاق بھی کیا کہ چہرے پر چمک اور رنگت گوری کرنے کے لیے اچھی غذا اور ورزش کرنی چاہئیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024