• KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm
  • KHI: Asr 4:41pm Maghrib 6:21pm
  • LHR: Asr 4:09pm Maghrib 5:50pm
  • ISB: Asr 4:13pm Maghrib 5:55pm

انتخابات 2024: بلاول بھٹو زرداری چاروں صوبوں میں 30 سے زائد جلسے کریں گے

شائع January 4, 2024
چیئرمین پیپلز پارٹی 3 فروری کو میرپورخاص، 4 فروری کو حیدر آباد اور 5 فروری کو کراچی میں جلسہ کریں گے — فائل فوٹو: دفتر خارجہ ایکس
چیئرمین پیپلز پارٹی 3 فروری کو میرپورخاص، 4 فروری کو حیدر آباد اور 5 فروری کو کراچی میں جلسہ کریں گے — فائل فوٹو: دفتر خارجہ ایکس

پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن 2024 کے لیے اپنا ابتدائی شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں 30 سے زائد جلسے کریں گے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری ابتدائی شیڈول کے مطابق بلاول بھٹو 10 جنوری کو صوابی اور 11 جنوری کو تاندلیاں والا فیصل آباد میں جلسہ کریں گے۔

وہ 12 جنوری کو لیہ، 13 جنوری کو بہاولپور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو 14 جنوری کو نصیر آباد بلوچستان اور اسی دن شام کو خیرپور میں جلسہ کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی 15 جنوری کو لاڑکانہ میں انتخابی مہم کے لیے جائیں گے، 16 جنوری کو قمبر شہداد کوٹ جبکہ 17 جنوری کو بدین اور سانگھڑ میں جلسے کریں گے۔

وہ 18 جنوری کی صبح نوشہرو فیروز جبکہ شام میں میہڑ، دادو میں جلسہ کریں گے۔

بلاول بھٹو زرداری 19 جنوری کو رحیم یار خان جبکہ 20 جنوری کو کوٹ ادو میں جلسہ کریں گے۔

اسی طرح 21 جنوری کو ان کا لاہور میں، چنیوٹ میں 23 جنوری اور سرگودھا میں 24 جنوری کو بلاول بھٹو کا جلسہ ہوگا۔

سابق وزیر خزانہ 25 جنوری کو لالہ موسی، 26 جنوری کو ملتان اور 27 جنوری کو پشاور میں جلسہ کریں گے۔

وہ 28 جنوری کو راولپنڈی، 29 جنوری کو ضلع کرم اور 30 جنوری کو ڈیرہ اسمٰعیل خان میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

بلاول بھٹو 31 جنوری کو مالاکنڈ، یکم فروری کو خضدار جبکہ 2 فروری کو کندھ کوٹ۔کشمور اورشکارپور میں جلسے کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی 3 فروری کو میرپورخاص، 4 فروری کو حیدر آباد اور 5 فروری کو کراچی میں جلسہ کریں گے جبکہ 6 فروری کو وہ لاڑکانہ جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024