• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

باجوڑ: تحصیل لوئی ماموند میں بم دھماکا ، 2 بچے زخمی

شائع January 4, 2024
فائل فوٹو: غالب نہاد
فائل فوٹو: غالب نہاد

خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ کی تحصیل لوئی ماموند میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی سپرٹینڈنٹ پولیس ستار خار نے بتایا کہ دھماکہ گٹ آگرہ پہاڑ میں ہوا ،بچے یہاں بکریاں چرا رہے تھے، دونوں زخمیوں کو لرخلوزو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس سے قبل آج ہی خیبر پختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں بم دھماکے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ بچے بکریاں چرا رہے کہ اس دوران دھماکہ ہوگیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024