• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کراچی: پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں کے کاغذات مسترد ہونے پر آر او کو نوٹس

شائع January 4, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

الیکشن ٹریبونل سندھ نے کراچی کے قومی اسمبلی کے مختلف حلقوں سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر ( آر او) کو نوٹس جاری کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق کراچی کے حلقہ این اے 244 سے پی ٹی آئی کے آفتاب جہانگیر، این اے 245 سے سعید آفریدی کے کاغذات مسترد ہونے پر آر او کو نوٹس جاری کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ این اے 246 سے پی ٹی آئی کے عطااللہ کے کاغذات مسترد ہونے پر نوٹس جاری ہوا ہے۔

این اے248 سے پی ٹی آئی کے اسلم خان اور این اے 234 سے پی ٹی آئی کے فہیم خان کے کاغذات مسترد ہونے پر آر او کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024