• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

عامر خان کی بیٹی کی شادی پر دولہے کی ’بنیان اور نیکر‘ کیساتھ انٹری، ویڈیو وائرل

شائع January 4, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

بولی وڈ میں مسٹر پرفیکٹ کہلائے جانے والے اداکار عامر خان کی بیٹی کی شادی پر دولہے نے عام روایتی شیروانی یا سوٹ پہننے کے بجائے ’بنیان اور نیکر‘ کے ساتھ انٹری دی جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

بولی وڈ اداکار ہوں یا ان کی اولاد کی شادیاں، اس بڑے دن کے موقع پر اداکارائیں بھاری ملبوسات تیار کرواتی ہیں جبکہ دولہے بھی اکثر شیروانی اور پگڑی کا انتخاب کرتے ہیں، اس کی مثال سدھارتھ اور کیارا کی شادی یا پھر عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی شادی ہے۔

البتہ بولی وڈ اداکار عامر خان کی بیٹی اور ان کے شوہر نے اس بڑے دن پر غیر روایتی انداز اپنایا۔

گزشتہ روز عامر خان کی بیٹی ارا خان اپنے ہندو بوائے فرینڈ نوپور شیکھرے کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی تھیں، دونوں کی شادی کی تقریبات ممبئی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں 2 جنوری کو شروع ہوئی تھیں۔

ارا خان اور نوپور شیکھرے کے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصویر اور ویڈیو میڈیا کو جاری کردی گئی، جس میں دلہا اور دلہن کو اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کرتے دکھائی دیے۔

اس دوران دلہا اور دلہن کا غیر روایتی لباس سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔

ممبئی کے تاج ہوٹل میں نوپور بنیان اور نیکر میں شریک ہوئے اور شادی کی دستاویز پر دستخط کئے، وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ جاگنگ کرکے شادی کے مقام پر پہنچے تھے، ان کے جاگنگ کی ویڈیو بھی ایکس پر زیر گردش ہیں۔

انہیں بنیان اور نیکر کے ساتھ ڈھول بجانے اور رقص کرنے کرتے بھی دیکھا گیا۔

دوسری جانب ارا خان نے اپنی شادی پر لال رنگ کا لہنگا پہننے کے بجائے چولی، شلوار اور دوپٹا پہنا ہوا تھا، ارا خان کے ہاتھ میں چوڑیوں یا بھاری بھرکم کنگنوں کے بجائے اسمارٹ واچ نظر آئی۔

اس کے علاوہ انہوں نے اونچی ہیل والی سینڈل کے بجائے سادہ سی چپل پہنی ہوئی تھی۔

نوپور شیکھرے کی جانب سے شادی کے موقع پر بنیان اور نیکر کے ساتھ شرکت کرنے پر انہیں بھارتی صارفین کی جانب سے تنقید کا بھی سامنا ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ دولہے کو کم از کم خوبصورت نظر آنا چاہیے، اس خاص دن میں بہت سارے لوگ شرکت کر رہے ہیں، بہت شرمندگی کی بات ہے، نیکر اور بنیان کے ساتھ اپنی شادی میں شریک ہونا پاگل پن ہے، ایسا کرکے وہ سمجھتے ہیں کہ وہ cool لگیں گے لیکن اس سے گھٹیا حرکت نہیں ہو سکتی۔

ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے اچھا جِم میں بیٹھ کر دستاویزات میں دستخط کردیتے، تقریب میں آنے کی کیا ضرورت تھی؟

ایک صارف نے لکھا کہ یہ شادی چل رہی ہے یا مزاق؟ کسی نے لکھا کہ ’بولی وڈ کے سب سے بڑے اسٹار اداکار کی بیٹی کی شادی میں دولہے نے تیار ہونے کی بھی زحمت نہیں کی؟‘

کسی صارف نے لکھا کہ شادی کا جوڑا نہ صحیح کم از کم شرٹ ہی پہن لیتے۔

ارا کی شادی کے دوران عامر خان کی دونوں سابقہ بیگمات بھی ایک ہی تقریب میں نظر آئیں، جہاں عامر خان اپنی سابقہ بیگمات کے ہمراہ بھی خوب گھلتے ملتے نظر آئے۔

ارا خان کے شوہر ان کے فٹنیس ٹرینر بھی رہے ہیں جب کہ اس سے قبل وہ ارا خان کے والد یعنی عامر خان کے بھی فٹنیس ٹرینر رہے ہیں۔

نوپور شیکھرے کی پیدائش 1985 میں ممبئی میں ہوئی اور انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سلیبرٹی فٹنیس ٹرینر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور وہ اتنی دولت و ملکیت کے مالک نہیں جتنی ارا خان ہیں۔

ارا خان بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ کی بڑی اور واحد بیٹی ہیں جو کہ ان کی پہلی اہلیہ رینا دتا سے ہیں جو کہ ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024