• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

کورونا نیا ویرینٹ: بیرون ملک سے آنے والوں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

شائع January 4, 2024
پاکستان میں اب تک کووڈ کے نئے ویرینٹ جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا—فائل فوٹو: اے پی
پاکستان میں اب تک کووڈ کے نئے ویرینٹ جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا—فائل فوٹو: اے پی

مختلف ممالک میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے کیسز سامنے آنے کے بعد بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے دو فیصد مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کوویڈ ٹیسٹنگ کا فیصلہ دنیا بھر میں پھیلے جے این ون ویرینٹ کی روک تھام کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں اب تک کووڈ کے نئے ویرینٹ جے این ون کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) نے کورونا وائرس کی نئی قسم جے این-1 سے متعلق ہیلتھ ایڈوائزری جاری کی تھی۔

قومی ادارہ صحت نے کہا تھا کہ حالیہ ہفتوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سارس کووڈ 2 کی اس قسم کے پھیلاؤ کا جائزہ لے رہا ہے۔

ہیلتھ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ وائرس کی نئی قسم دنیا میں تیزی سے پھیل رہی ہے، نئی قسم پہلے کی طرح خطرناک نہیں لیکن کھانسی, نزلہ اور زکام کے مریض پھیلاؤ روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ویکسینیشن، اور ٹیسٹنگ کی ہدایت بھی جاری کردی ہے۔

یاد رہے کہ 2 جنوری کو پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران کورونا کے 16 کیسز کی تصدیق ہوئی تھی۔

اس سے قبل 28 دسمبر کو دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر حکومت پنجاب نے کورونا کی ٹیسٹنگ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024