• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

چیئرمین سندھ ہیومن رائٹس کمیشن سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دادو پہنچ گئے

شائع January 4, 2024
اقبال ڈیتھو ڈسٹرکٹ جیل دادو پہنچے جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے ان کو سلامی دی۔ فوٹو: ایکس/اسکرین شاٹ
اقبال ڈیتھو ڈسٹرکٹ جیل دادو پہنچے جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے ان کو سلامی دی۔ فوٹو: ایکس/اسکرین شاٹ

سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین اقبال ڈیتھو سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک روزہ دورے پر دادو پہنچ گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین نے سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کا دورہ کیا، ڈی سی آفس کی انتظامیہ نے ان کو بریفنگ دی کہ سیلاب کی وجہ سے اسکولوں اور ہسپتالوں کو تباہ ہوئے ڈیڑھ سال گزر چکا ہے۔

اقبال ڈیتھو نے دریافت کیا کہ سیلاب کو ڈیڑھ سال گزر چکا ہے ، کیا سیلاب کے متاثرین کوگھر دیے گئے ؟ انتظامیہ نے جواب دیا کہ سیلاب کے بعد 1 لاکھ 60 ہزار خاندانوں کے لیے گھر بنانے کی ضرورت تھی مگر 1 لاکھ 60 ہزار میں سے صرف 8 ہزار مکانات ہی تعمیر ہو سکے ہیں۔

بعد ازاں اقبال ڈیتھو ڈسٹرکٹ جیل دادو پہنچے جہاں پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے ان کو سلامی دی، انہوں نے جیل میں قیدیوں سے ملاقات کر کے وہاں کے انتظامات کا جائزہ لیا، دوران جائزہ جیل میں سردی سے بچنے کے لیے انتظامات نہ ہونے پر سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے چیئرمین نے انتظامیہ پر برہمی کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024