• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

مرزا فیملی کو ’ریسکیو‘ کرنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے چھٹی کے دن الیکشن کمیشن کو خط لکھا، سعید غنی

شائع January 4, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما فہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی سے متعلق سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ قوانین کے تحت 20 لاکھ سے زائد کا مقروض امید وار الیکشن کے لیے نااہل ہوگا۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ فہمیدہ مرزا نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے، مرزا فیملی نے شوگر مل کے لیے لیا گیا قرضہ ادا نہیں کیا، کاغذات نامزدگی میں اس کا ذکر تک نہیں، فہمیدہ مرزا قرضے کی ضامن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا قرضےکی ضامن ہیں، مختلف لوگوں نے فہمیدہ مرزا کے کاغذات کو چیلنج کیا، مخصوص نشستوں پرسعدیہ جاوید نے چیلنج کیا۔

سعید غنی نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کو اسٹیٹ بینک نے خط لکھا، یکم جنوری کو چھٹی کے دن اسٹیٹ بینک نے ایک خط جاری کیا،چھٹی کے دن یکم جنوری کو خط کیسے لکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جس پر 20 لاکھ سے زائد قرضہ ہوگا وہ نااہل ہوگا، جس بینک کا قرضہ ہے اس نے بھی اعتراض کیا، لیکن اسٹیٹ بینک مرزا فیملی کو ریسکیو کرنے آتا ہے ، اسٹیٹ بینک نے لکھا کہ شرائط کمپنی پر لاگو ہوتا ہے۔

سعیدغنی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اس طرح براہ راست نہیں لکھ سکتا، گورنر اسٹیٹ بینک مرزا فیملی کی ریسکیو کے لیئے کیسے آگیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025