• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

اداکاروں کے بولڈ لباس پر بلال قریشی کی سخت تنقید

شائع January 4, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اداکار بلال قریشی نے پاکستان کی خواتین اداکاروں کے بولڈ لباس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے ہی بہت خوبصورت ہیں انہیں کسی بھی ایونٹ میں بولڈ لباس پہننے کی ضرورت نہیں ہے، یہ ہمارے کلچر کا حصہ نہیں ہے۔

بلال قریشی کی ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویو دینے کے ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے جس میں اداکار شوبز انڈسٹری کی ادارکاراوں کو بولڈ لباس نہ پہننے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

بلال قریشی نے حال ہی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز میں اداکارہ دُرِفشاں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ایوارڈز تقریب میں سب سے بہترین لباس پہنا ہے۔

صرف ایک اداکارہ کی تعریف کی وجہ پوچھتے ہوئے میزبان کے سوال پر بلال قریشی نے کہا کہ انہیں مہنگے لباس سے زیادہ مکمل لباس پسند ہیں۔

انہوں نے پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکاروں سے ’درخواست‘ کرتے ہوئے یہ اداکارائیں پہلے بہت زیادہ خوبصورت ہیں، انہیں کسی بھی ایونٹ میں بولڈ لباس پہننے کی ضرورت نہیں ہے۔

بلال قریشی نے کہا کہ بولڈ لباس پہننا ہمارے کلچر کا حصہ نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ وہ یہاں مذہب کی مثال نہیں دیں گے کیونکہ مذہبی لحاظ سے کئی لوگوں کو اختلاف ہے کہ ڈرامے بنانا بھی نہیں بنانا چاہییں، اس لیے وہ مذہبی بحث نہیں کریں گے۔

اداکار نے کہا کہ سیلیبرٹیز پر سماجی ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہے، کئی لوگ بالخصوص نوعمر اور ’کچے دماغ کے لوگ‘ فالو کرتے ہیں، اس لیے شوبز اداکاروں کا ہر عمل مثبت ہونا چاہیے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ’کیوں ہماری خواتین بولڈ لباس پہنتی ہیں؟ ہمارے کلچر میں ایسا نہیں ہے، پھر آپ کہتے ہیں کہ عورت کو عزت نہیں دیتے‘۔

بلال قریشی نے کہا کہ میری نظر میں اچھی فلم اور ڈراما، ایوارڈ فنکشن وہ ہے جو وہ اپنی بہن، بیٹیوں کے ساتھ دیکھ سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ خود بھی بولی وڈ فلمیں دیکھتے ہیں اور شاہ رخ خان کے مداح ہیں لیکن فلم کے دوران اگر نازیبا یا فحاش سین آجائیں تو انہیں بھی بُرا لگتا ہے، یہاں تک کہ انڈین لوگ بھی فحاشی کو بُرا سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اور ان کی فیملی بھی ایسی چیزوں سے دور رہتے ہیں، انسان کو اپنی حدود معلوم ہونی چاہیے، اداکار نے کہا کہ وہ شوبز انڈسٹری کی تمام خواتین کو کہنا چاہتے ہیں کہ حد میں رہنا خوبصورتی ہے، ہر چیز کی حدود ہوتی ہیں، Unlimited کچھ بھی نہیں ہے۔

اداکار نے لکس اسٹائل ایوارڈ میں صرف دُرفشاں کی تعریف کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شوبز انڈسٹری کی تمام اداکاروں کی وہ بہت عزت کرتے ہیں لیکن صرف ایک اداکارہ کی تعریف کرنے کا مقصد یہ تھا کہ وہ بھی ایسا لباس پہن پر تقریب میں شرکت کررہی ہیں تو باقی کیوں نہیں کرسکتے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024