• KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

امریکا: مجرم نے سزا سنائے جانے کے دوران خاتون جج پر حملہ کردیا، ویڈیو وائرل

شائع January 4, 2024
امریکی شہر لاس ویگاس میں مجرم نے سزا سنانے کے دوران عدالت میں خاتون جج پر حملہ کردیا—فوٹو:ایکس
امریکی شہر لاس ویگاس میں مجرم نے سزا سنانے کے دوران عدالت میں خاتون جج پر حملہ کردیا—فوٹو:ایکس

امریکی شہر لاس ویگاس میں مجرم نے سزا سنانے کے دوران عدالت میں خاتون جج پر حملہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جج نے ملزم ڈیوبرا ریڈن کو تشدد کے کیس میں سزا سنائی تو اس نے بینچ کے اوپر سے چھلانگ لگا کر جج کو سیٹ سے نیچے گرایا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر کمرہ عدالت میں موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزم کو قابو کرکے جج کو بچایا اور حملہ آور کو اپنے ہمراہ لے گئے۔

مجرم کی جانب سے جج پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024