• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا مرحلہ مکمل

شائع January 4, 2024
ایپلیٹ ٹریبونلز 10 جنوری تک اپیلوں پر فیصلے سنائیں گے—فائل فوٹو: ڈان نیوز
ایپلیٹ ٹریبونلز 10 جنوری تک اپیلوں پر فیصلے سنائیں گے—فائل فوٹو: ڈان نیوز

عام انتخابات 2024 کے لیے ریٹرننگ افسران کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونلز میں مجموعی طور پر 624 اپیلیں دائر ہوئیں۔

اِن میں سے 609 اپیلیں آر اوز کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر ہوئیں جبکہ 15 اپیلیں ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف دائر ہوئیں۔

بہاولپور بینچ کے ٹریبونل میں 81 اپیلیں دائر ہوئیں، ملتان بینچ کے ایپلیٹ ٹریبونل میں 219 اپیلیں دائر ہوئیں، راولپنڈی بینچ کے ٹریبونل میں 164 اپیلیں دائر ہوئیں۔

واضح رہے کہ ایپلیٹ ٹریبونلز 10 جنوری تک اپیلوں پر فیصلے سنائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024