• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

امریکی ریاست نیو جرسی میں امامِ مسجد کو قتل کردیا گیا

شائع January 4, 2024
—فوٹو: سی این این
—فوٹو: سی این این

امریکی ریاست نیو جرسی میں نامعلوم شخص نے امام مسجد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق واقعہ نیو جرسی کے شہر نیوارک میں پیش آیا، مقامی وقت صبح 6 بجے کے قریب نامعلوم شخص نے محمد نیوارک نامی مسجد کے باہر امام حسن شریف کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مسجد کے امام حسن شریف کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ دوران علاج ہی دم توڑ گئے، جبکہ ملزم فرار ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی اور تفتیش کا آغاز کردیا۔

امام حسن شریف گزشتہ 5 سال سے نیوارک کی مسجد میں امامت کی فرائض سر انجام دے رہے تھے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میتھیو جے پلاٹکن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب مسلم کمیونٹی کے خلاف تعصب کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، ہم جانتے ہیں کہ فائرنگ کا یہ واقعہ ہماری ریاست میں خوف اور خدشات کو بڑھا دے گا، واقعے تفتیش جاری ہے۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کرنے والے شخص کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 25 ہزار ڈالرز انعامی رقم دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024