• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

ترقیاتی کاموں پر پابندی لگائی جائے، ایم کیو ایم کا چیف الیکشن کمشنر کو خط

شائع January 4, 2024
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی— فوٹو بشکریہ ایکس/ ایم کیو ایم
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی— فوٹو بشکریہ ایکس/ ایم کیو ایم

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز سے ترقیاتی کام انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں اس لیے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر پابندی لگائی جائے۔

ڈان نیوز کے مطابق خالد مقبول صدیقی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا گیا کہ بلدیاتی اداروں کے فنڈز سے ترقیاتی کام انتخابات پر اثر انداز ہو رہے ہیں اور بلدیاتی میئر اور ٹاؤن ناظمین ترقیاتی کاموں کا افتتاح کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات کے شیڈول کے بعد قواعد و ضوابط ترقیاتی کاموں کی اجازت نہیں دیتے لیکن اس کے برعکس میئر اور بلدیاتی نمائندے سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سارا معاملہ صاف و شفاف انتخابات کے عمل کو سبوتاژ کرنے کا باعث بن رہا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن فوری مداخلت کرتے ہوئے انتخابی حلقوں میں ترقیاتی کاموں پر پابندی لگائے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدواروں کو یکساں مواقع فراہم کرنا الیکشن کمیشن کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025