• KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm
  • KHI: Maghrib 6:21pm Isha 7:36pm
  • LHR: Maghrib 5:50pm Isha 7:11pm
  • ISB: Maghrib 5:55pm Isha 7:17pm

مسلم لیگ(ن) کا بلوچستان سے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے امیدواروں کا اعلان

شائع January 3, 2024
قائد مسلم لیگ(ن) نواز شریف— فوٹو: اے ایف پی
قائد مسلم لیگ(ن) نواز شریف— فوٹو: اے ایف پی

مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان کے لیے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں اعلان کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق مسلم لیگ(ن) نے طویل مشاورت کے بعد بالآخر بلوچستان سے پارٹی ٹکٹ کے امیدواروں کے نام فائنل کر لیے اور صوبائی اسمبلی کے ساتھ ساتھ قومی اسمبلی کی 16 نشستوں کے لیے بھی پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا۔

مسلم لیگ(ن) نے بلوچستان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے۔251 سے نوابزادہ طور گل جوگیزئی، این اے۔265 سے سعید اللہ ترین، این اے۔266 سے حاجی عبدالمنان درانی کو تکٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ این اے۔262 سے نواب سلمان خلجی، این اے۔263 سے جمال شاہ کاکڑ، این اے۔264 سے حاجی ارض محمد باریچ، این اے۔259 سے یعقوب بزنجو، این اے۔260 سے سردار فتح حسنی اور این اے۔261 سے میر عطااللہ لانگو کو ٹکٹ دیے ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ این اے۔255 میرخان محمد جمالی، این اے۔256 سے عبدالخالق، این اے۔257 سے جام کمال، این اے۔258 سے اسلم بلیدی، این اے۔252 سے سردار یعقوب ناصر، این اے 253 سے سردار دوستین ڈومکی اور این اے۔254 سے عبدالغفور کو ٹکت دینے کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ(ن) صوبائی اسمبلی کی نشستوں کے لیے بھی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔

کارٹون

کارٹون : 28 ستمبر 2024
کارٹون : 27 ستمبر 2024