• KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • KHI: Asr 4:24pm Maghrib 6:00pm
  • LHR: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm
  • ISB: Asr 3:39pm Maghrib 5:17pm

پانچ میں سے چار سال تبدیلی کی نظر ہوگئے، اناڑی نے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی، احسن اقبال

شائع January 3, 2024
انہوں نے کہا کہ چیئرمین یونین کونسل کو وزیر اعظم بنا دیا جاتا تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہتر ملک چلا کر دکھاتا — فائل فوٹو: ڈان نیوز
انہوں نے کہا کہ چیئرمین یونین کونسل کو وزیر اعظم بنا دیا جاتا تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہتر ملک چلا کر دکھاتا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پانچ سالوں میں سے چار سال تبدیلی کی نظر ہو گئے اور ایک اناڑی نے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔

نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں کہا تھا کہ اناڑی کو موٹر سائیکل کی چابی دیں گے تو اپنا سر بھی پھاڑے گا اور گاڑی بھی توڑ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ چیئرمین یونین کونسل کو وزیر اعظم بنا دیا جاتا تو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہتر ملک چلا کر دکھاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک بندہ جس نے یونین کونسل نہ چلائی، نہ اپنا گھر چلا سکا، اس کے ہاتھ میں ایٹمی قوت کی کنجیاں پکڑا دی گئیں، اس نے پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی اور پانچ سالوں میں چار سال تبدیلی کی نظر ہو گئے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان نے 2013 میں نواز شریف کی قیادت میں ترقی کا سفر شروع کیا تھا لیکن 2018 میں چند لوگوں کو سازش کے ساتھ ہمارے سروں پر مسلط کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اب موسم آیا ہے الیکشن کا، لوگ مینڈک کی طرح نکل آئے ہیں، یہ لوگ الیکشن ہاریں گے اور پھر پانچ سال نظر نہیں آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025