• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

عامر خان کی بیٹی ارا خان کی ہندو دوست سے شادی کی تقریبات کا آغاز

شائع January 3, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان کی بیٹی ارا خان کی شادی ان کے ہندو بوائے فرینڈ نوپر شیکھرے سے ہونے کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ارا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تقریبات ممبئی کے پرتعیش ہوٹل میں شروع ہوگئیں، دونوں کی شادی کی رجسٹریشن 3 اور چار جنوری کی درمیانی شب کو ہوگی۔

بھارت میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے، اس کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرنے کے لیے آزاد ہوتے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق ارا خان اور نوپور شیکھرے کی ممبئی میں شادی کی تقریبات کے بعد آئندہ ہفتے ان کی شادی کی پرتعیش تقریبات ادے پور میں بھی ہوں گی۔

دونوں کی شادی کی تقریبات میں بولی وڈ کی معروف شخصیات سمیت دونوں کے اہل خانہ اور قربی رشتے داروں نے شرکت کی۔

شادی کی تقریبات میں عامر خان اور ان کی دونوں سابق بیویوں رینا دتا اور کرن رائو نے بھی شرکت کی۔

ارا خان کی والدہ رینا دتا بولی وڈ مسٹرپرفیکشنسٹ کی پہلی بیوی ہیں، جن سے انہیں ارا خان کے علاوہ بیٹے جنید خان بھی ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جس طرح عامر خان نے ہندو خاتون سے شادی کی تھی، اسی طرح ان کی بیٹی بھی ہندو نوجوان سے شادی کرنے جا رہی ہیں۔

ارا خان کے ہونے والے شوہر ان کے فٹنیس ٹرینر بھی رہے ہیں جب کہ اس سے قبل وہ ارا خان کے والد یعنی عامر خان کے بھی فٹنیس ٹرینر رہے ہیں۔

نوپور شیکھرے عامر خان کے علاوہ سشمیتاسین جیسی شوبز شخصیات کے بھی فٹنیس ٹرینر رہے ہیں۔

نوپور شیکھرے کی پیدائش 1985 میں ممبئی میں ہوئی اور انہوں نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد سلیبرٹی فٹنیس ٹرینر کے طور پر کیریئر کا آغاز کیا اور وہ اتنی دولت و ملکیت کے مالک نہیں جتنی ارا خان ہیں۔

نوپور شیکھرے اور ارا خان نے نومبر 2023 میں منگنی کی تھی، اس سے قبل ان کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات کی چہ مگوئیاں تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024